فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کی نگران حکومت کے تبادلے و تقرریاں مذاق بن گئے

کراچی : الیکشن شیڈول جاری ہونے سے قبل نگران سندھ حکومت سندھ میں انتظامی افسران کے تقررو تبادلوں کےمعاملہ پر تذبذب کا شکار ہوگئی ہے،تبادلے کرنے کے الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر نگران سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان آمنے سامنے آگئے۔الیکشن کمیشن کی ہدایت پر نگران سندھ حکومت نے کمشنر ۔ ڈپٹی کمشنر ۔ ایڈیشنل آئی جیز ۔ ڈی آئی جیز ۔ ایس ایس پیز اور دیگر افسران کے تبادلے نہیں کیئے جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ کی نگران حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایڈیشنل کمشنر کمشنر اور دیگر افسران کے تبادلوں کے حوالے سے ابھی تک کوئی لسٹ نہیں بھیجی گئی ہے اور انتظامی افسران کے تقرر وتبادلوں کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے خط کے جواب میں سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول ہی جاری نہیں کیا تو تبادلوں کی اجازت یا فہرست الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا کوئی جواز نہیں ہے کیوں بھیجی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن پر واضح کیا گیا ہے کہ جب الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول کا اعلان کرے گا تو الیکشن کمیشن کے کہنے پر افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیئے جائیں گے۔ نگران حکومت کے ہوتے ہوئےتمام افسران کی تقرریاں اور تبادلے نگران سندھ حکومت ہی کرنے کی مجاز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں انتظامی افسران کے ممکنہ تقرر وتبادلوں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں الیکشن کمیشن اور نگران سندھ حکومت نے مابین سرد جنگ کے خاتمہ کے بعد سندھ بھر میں پولیس ،کمشنر ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کے بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلوں کا امکان ہے۔