کراچی: ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں انوکھی ڈکیتی سامنے آگئی۔،مرد نے خاتون کا برقع پہن کر تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے کی مبینہ ڈکیتی کی۔ مبینہ ڈکیت سے برآمد ہونے والی رقم 10 روپے سے 5 ہزار روپے تک کے کرنسی نوٹوں پر مشتمل تھی۔ برقع میں ملبوس مذکورہ شخص اسپتال سے باہر نکل رتھا تو سیکورٹی گارڈز نے اس کی مشکوک چال دیکھ کر اسے روک لیا تو اور پوچھ گچھ شروع کی تو معلوم ہوا کہ برقع میں مرد ہے۔ مزید پوچھ گچھ پر اس نے بتایا کہ وہ اپنے گھر رنچھوڑ لائن جارہا ہے۔
سیکورٹی گارڈز نے اس شخص کو حراست میں لے کر اس کی تلاش لی تو اس کے پاس سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے اورخواتین کی انڈر گارمنٹس بھی نکلیں۔ سیکورٹی گارڈ نے مزید تفتیش شروع کی تواس شخص نے بتایاکہ وہ اللہ والی کے قریب ڈسٹری بیوٹر ہے وہاں سے اس نے پیسے اٹھائے تھے یہ اس کے اپنے پیسے ہیں لیکن وہ برقع پہن کر اور وہ پیسے لیکر سول اسپتال سے گزرنے کی غلطی کی جس پر اسے معاف کیا جائے۔
لیکن سیکورٹی گارڈز نے مبینہ ڈکیت سے اس کے مالک کا نمبر لےکر اس پر کال کرکے اسے سول اسپتال میں طلب کیا جبکہ مبینہ ڈکیت اور اس سے برآمد ہونے والی رقم ،برقع اور دیگر کپڑے سول اسپتال میں موجود پولیس چوکی انچارج کے حوالے کردیا گیا جہاں پر مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔