مسلمانوں میں خوشی کی لہر؛ نیویارک میں اب اذان کی گونج سنائی دے گی

امریکی شہر نیویارک میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک شہر کے میئر کی جانب سے قائم کردہ قوانین کے تحت لاؤڈ اسپیکر پراذان دیے جانے کی اجازت ملی ہے۔

اجازت نامہ کے تحت ہر جمعہ اور رمضان المبارک میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی صدائیں بلند ہوں گی۔

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ایکس پراپنی پوسٹ میں کہا، ’مساجد اور عبادت گاہیں جمعہ کے دن اور رمضان کے دوران بغیر اجازت اپنی اذان دینے کے لیے آزاد ہیں‘۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وہ شہر کے میئر ہیں، نیویارک مسلمان اپنے خواب سے دور نہیں رہیں گے۔ نیویارک سٹی کے میئر نے مزید کہا کہ نماز دین کے پانچ ستونوں میں سے ایک ہے جو دن میں پانچ بار قریبی مسجد میں ادا کرنے کا حکم ہے۔ اذان سن کر ہی نماز کے وقت کا پتا چلتا ہے۔

نیویارک سٹی کے میئر نے کہا کہ اذان کے لیے استعمال ہونے والے لاؤڈ اسپیکر کی جانچ پڑتال اور ساؤنڈ کو مناسب لیول پر رکھنے کے لیے پولیس، مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔