شمالی وزیرستان(اُمت نیوز)شمالی وزیرستان کے ایک نوجوان کامران خان نے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے امریکا میں ’کری ایٹو ایوارڈ 2023‘ میں پیپلزچوائس ایوارڈ جیت لیا۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام سے تعلق رکھنے والے کامران نےعالمی مقابلہ جیتا، جس پر پاک فوج کی جانب سے اُسے بہت سراہا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے کامران خان کے اعزاز کیلئے ان کو میران شاہ ڈویژن ہیڈکوارٹر مدعوکیا گیا۔
ٹوڈی انیمیشن ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کامران کو مشکلات درپیش تھی، تو پاک فوج نے کامران کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس لیپ ٹاپ مہیا کیا۔
کامران خان نے یادگار شہداء پرکھڑے ہو کراپنی کامیابی شہداء کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت ہی شمالی وزیرستان میں امن قائم ہوا ہے۔
مزید کہا کہ جولوگ کہتے ہیں شمالی وزیرستان میں امن نہیں ہے، تو میں نے امن کی بدولت یہ ہنر سیکھا ہے۔