منیلا (اُمت نیوز ) فلپائن میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 15افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی حکومت کے بیورو آف فائر پروٹیکشن نے بتایا کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے علاقے میں علی الصبح ایک گھر میں آگ لگنے سے15افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائر فائٹرز نے تقریباً3گھنٹے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔
تحقیقاتی ادارے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔