لاہور ہائیکورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدرکی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے بیرسٹر سلمان صفدر کی درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی، عدالت نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی ایف آئی اے اسلام آباد کی تحویل میں ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،عدالت کس طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کے معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے؟بہتر ہے آپ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔