کراچی: حلیم عادل شیخ کی عدالت کے حکم پر رہائی کے بعد پولیس نے انہیں پھر گرفتار کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے حلیم عادل شیخ کو دوبارہ حراست میں لیا اور فوری طور پر روانہ ہو گئی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا، پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ دونوں جانب سے وکلا نے دلائل دیےتاہم عدالت نے حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کیلیے پولیس کی استدعا مسترد کر دی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔