بنوں :جانی خیل میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملہ، 9 اہلکار شہید 5 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹر سائیکل سوار نے فوجی قافلے کے نزدیک خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے۔
On 31st August 2023, a motorcycle borne suicide bomber exploded himself on a military convoy in area of Jani Khel, Bannu District.
Resultantly, nine soldiers including Naib Subedar Sanobar Ali embraced shahadat, while five soldiers were injured.@OfficialDGISPR
The… pic.twitter.com/3chR3JEFph
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) August 31, 2023
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 جوانوں نے شہادت قبول کی، جب کہ 5 فوجی زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہوئی مبینہ دہشتگرد کارروائی میں پاک فوج کے 9 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Heartbroken by the loss of 9 valiant soldiers in Bannu Division, KPK, to a cowardly terrorist act that injured many. Such acts are utterly reprehensible. My thoughts are with the families of the martyred and injured. 🇵🇰 stands resolute against such terror.
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 31, 2023
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں نگراں وزیراعظم نے لکھا، ’خیبر پختونخوا کے بنوں ڈویژن میں کی گئی بزدلانہ دہشت گرد کارروائی میں 9 بہادر سپاہیوں کی شہادت سے دل ٹوٹ گیا، جس میں بہت سے لوگ زخمی بھی ہوئے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایسی حرکتیں سراسر قابل مذمت ہیں۔ میری ہمدردیاں شہید اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ایسی دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے‘۔