کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے کراچی میں 11 افراد وائرس کا شکار بنے۔ صوبے میں رواں ماہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 195 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں رپورٹ 12 کیسز میں سے 11 کا تعلق کراچی، 1 کا حیدرآباد سے ہے، ماہ اگست میں سندھ میں 195 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے کراچی سے 159، حیدرآباد 28، میرپورخاص 3، سکھر 3، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا۔