فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: روٹھی بیوی منانے میں ناکامی پر شوہر نے بیوی گولی مارکرقتل کردیا

کراچی: الفلاح گولڈن ٹائون میں شوہر نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی کا سامنا کرنے پر گولی مار کر قتل کردیا ۔بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی ایک سال قبل ماڈل کالونی کے رہائشی بلال سے شادی ہوئی تھی اور وہ ایک بیٹی کی ماں تھی۔ اس حوالے سے مقتولہ جویریہ کے والد نے بتایا کہ ان کا داماد بلال شادی کے ڈیڑھ دو ماہ بعد سے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا جس کی وجہ سے بیٹی نے بلال سے خلع لینے کا دعویٰ دائر کیا ہوا تھا.

مقتولہ کے والد کے مطابق جس وقت واقعہ پیش آیا وہ گھر پر نہیں تھے لیکن معلوم چلا کہ ان کے داماد بلال نے گھر آتے ہی شور شرابہ کیا اور بیٹی کے سامنے آنے پر اسلحہ نکال لیا اس دوران میرے بیٹے نے بھی روکنے کی کوشش کی لیکن اس نے میری بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود کو بھی گولی مار لی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا،پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔