دبئی: آئی سی سی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے خواجہ سرا کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کوالیفائر کھیلنے کی اجازت دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا کرکٹر ” ڈینیئل میک گیہی“ آئی سی سی کے انٹر نیشنل کرکٹ میچ میں شرکت کرکے تاریخ رقم کرنے کیلیے بے چین دکھائی دے رہے ہیں ۔
کینیڈا کے اسکواڈ کے رکن کے طور پر ڈینیئل میک گیہی 2024 خواتین کے T20 ورلڈ کپ کے سفر پرایک اہم کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔
میگ گیہی ویمن ٹی ٹونٹی میں میچ حصہ لیں گی جیسا کہ وہ آئی سی سی کی جانب خواجہ سرا کیلیے قائم کردہ معیارپر پورا اترتی ہیں۔