لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا،ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10سے 15فیصد تک اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سے دوسرے شہروں کے کرایوں میں 200سے 300روپے تک اضافہ کر دیاگیا،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور سے کراچی کا کرایہ 5800سے بڑھ کر 6100روپے ہو گیا،لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 2ہزار اور پشاورکا 2200سے 2350روپے ہو گیا۔
لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 4200سے بڑھ کر 4400روپے جبکہ مری کا کرایہ 2200سے بڑھ کر 2400روپے ہو گیا۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے۔