فائل فوٹو
فائل فوٹو

پرویز الہیٰ کو ایک مرتبہ پھرگرفتارکرلیا گیا

لاہور: تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کوایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا۔

چوہدری پرویزا لٰہی کو اسلام آباد پولیس نے ظہور الٰہی روڈ پر حراست میں لیا، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کوتھری ایم پی اکے تحت گرفتار کیا گیا ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی اسلام آباد منتقلی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جا رہی ہے، انہیں گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل  منتقل کیا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

قبل ازیں تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کو ایک مرتبہ پھر گرفتاری کا خطرہ محسوس ہوا تو کمرہ عدالت سے باہر جانے سے انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب کیس میں عدالتی حکم پر تحریک انصاف کے صدر کو رہا کر دیا گیا مگر بار بار کی گرفتاریوں سے تنگ پرویزالہیٰ کو ایک مرتبہ پھر گرفتاری کا خطرہ محسوس ہوا تو کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر راضی نہ ہوئے۔

ان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو حکم دے کہ پرویز الہیٰ کو گھر تک سکیورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ آپ ایک دو پولیس افسران  لیں اور پرویز الہیٰ کو گھر چھوڑ آئیں۔

پرویزالٰہی کی گرفتاری کا معاملہ، پولیس اور نیب اہلکاروں میں ہاتھا پائی

جسٹس امجد رفیق نے ڈی آئی جی آپریشنز کو طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ پرویز الہیٰ کو اپنی نگرانی میں گھر بھجوائیں۔ اب پرویز الہیٰ کو کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ایڈیشنل رجسٹرار سیکورٹی نے عدالت کو یقین دلایا کہ عدالتی حکم پر من وعن عمل ہو گا۔