راولپنڈی: بنوں کے جنرل ایریا جانی خیل میں گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار خودکش دھماکے میں شہادت پانے والے شہدا کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کی گئی۔
آئی ایس پی آرکے اعلامیے کے مطابق شہدا کوان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق نمازجنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی اور سول انتظامی افسران اور دستوں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔