ناجائز منافع خوری پر ڈسٹری بیوٹرز مختلف جواز پیش کر رہے ہیں، فائل فوٹو
 ناجائز منافع خوری پر ڈسٹری بیوٹرز مختلف جواز پیش کر رہے ہیں، فائل فوٹو

پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی 38 روپے فی کلو مہنگی

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ایل پی جی 38 روپے فی کلو مہنگی کر دی گئی ۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کر دیا ہے، اور ایل پی جی 38 روپے کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا، جس کے تحت 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 460 روپے مہنگا ہو کر 2 ہزار 346 روپے کا ہوگیا ہے۔