کراچی : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی، قومی ٹیم نے 151 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر مکمل کیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیمیں تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔
🚨 HIGHEST SUCCESSFUL CHASE FOR PAKISTAN WOMEN
What an incredible win in a thriller in Karachi! 🤩#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/fNRI1PqbNQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2023
میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تزمین برٹس 78 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہیں جبکہ دیگر بیٹرز میں لورا وولوارڈٹ نے 44 اور ماریزان کپ نے 19 رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے فاطمہ ثناء، سعدیہ اقبال اور ناثرہ سندھو نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستانی ٹیم نے 151 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں آخری گیند پر مکمل کر کے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا اور 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ سدرہ امین نے 33 اور عالیہ ریاض نے ناقابل شکست 28 رنز کی اننگ کھیلی۔