جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں پولیس مقابلے کے دوران 18مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ مخاڈو شہر میں ڈاکوؤں کا ایک گروہ خطیر رقم لے جانے والی کیش وین کو لوٹنے کا منصوبہ بنا رہے تھا، جب پولیس ٹیم ان کے ٹھکانے پر پہنچی تو انہوں نے فائر کھول دیا۔پولیس نے جوابی کارروائی کی جس میں 18افراد ہلاک ہو گئے جن میں 2خواتین بھی شامل تھیں۔مقابلے میں 2اہلکار شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔