پالے کیلے (اُمت نیوز) ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔
ایشیاکپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 4.2 اوورز میں بغیر وکٹ گنوائے 15 رنز بنالیے، بارش کے میچ کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا۔
کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی اوپنر روہت شرما 11 جبکہ شبمن کِل بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔
پالے کیلے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ اچھا سکورکر کے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے، بھارتی ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلر اور تین سپنرز شامل ہیں۔
دوسری جانب کینڈی میں موسم آبرد آلود ہے تاہم وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔
قومی سکواڈ
کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بھارت کا سکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں