پالے کیلے (اُمت نیوز) ایشیا کپ ون ڈے کا سب سے بڑا مقابلے میں قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
اس سے قبل پالے کیلے سٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کیا۔
ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ اچھا سکورکر کے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے، بھارتی ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلر اور تین سپنرز شامل ہیں۔
دوسری جانب کینڈی میں موسم آبرد آلود ہے تاہم وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔
قومی سکواڈ
کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بھارت کا سکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔