پالے کیلے ( اُمت نیوز) ایشیا کپ ون ڈے کے سب سے بڑا مقابلے میں قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ جاری ہے جس میں بھارت کی 4 وکٹیں گرگئی ہیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکورز پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے، اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔
حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر اور شبمن گِل کو 10 رنز آؤٹ کیا، اس وقت کریز پر ہاردک پانڈیا، اور ایشان کشن موجود ہیں۔
اس سے قبل پالے کیلے سٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کیا۔
ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ اچھا سکورکر کے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے، بھارتی ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلر اور تین سپنرز شامل ہیں۔
دوسری جانب کینڈی میں موسم آبرد آلود ہے تاہم وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔
قومی سکواڈ
کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
بھارت کا سکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں