ایشیا کپ،بھارت کے 3 کھلاڑی آؤٹ، بارش کے باعث کھیل ایک بار پھر رک گیا

پالے کیلے (اُمت نیوز) ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ جاری ہے، بھارت کی 3 وکٹیں گرگئی ہیں تاہم بارش کے باعث میچ ایک بار پھر روک دیا گیا ہے۔

ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ جاری ہے جس میں شاہین آفریدی نے بھارت کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرلیا۔

بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 سکورز پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر 11 رنز بنائے۔

اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا، بعدازاں حارث رؤف نے شریس ائیر کو فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا۔

اس سے قبل پالے کیلے سٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی نے باؤلنگ کا آغاز کیا۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ اچھا سکورکر کے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے، بھارتی ٹیم میں 3 فاسٹ باؤلر اور تین سپنرز شامل ہیں۔

دوسری جانب کینڈی میں موسم آبرد آلود ہے تاہم وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔