سرگودھا، ڈمپر کی گاڑی کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق 3 شدید زخمی

سرگودھا (اُمت نیوز)سرگودھا میں لاہور روڈ پر واقع احمد والہ کے مقام پر ڈمپر نے گاڑی کو ٹکر مار دی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

سوزوکی کیری میں سوار فیملی فیصل آباد سے سرگودھا آرہی تھی کہ تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آگئی۔

حادثے کے فوراً بعد ڈمپر کا ڈروائیورجائے وقعہ سے فرار ہوگیا۔

لکسیاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو بھاگٹانوالہ منتقل کر دیا۔