پالے کیلے (اُمت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف باؤلرز کی کارکردگی سے پوری ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر پاک بھارت ٹاکرے کے بعد باؤلرز کی تعریف کی اور شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ ساری تعریف کے مستحق ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا ایشیا کپ ون ڈے کا تیسرا میچ بارش کی وجہ سے بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔
میچ میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر مداحوں کے دل جیت لیے، شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین آفریدی نے 2 میڈن اوورز بھی پھینکے۔
اسی طرح حارث رؤف نے 9 اوورز میں 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے 8 اوورز میں 36 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔