مردان(اُمت نیوز)واپڈا مردان میں پیٹرول کی عدم فراہمی کے باعث سرکاری گاڑیاں کھڑی ہوگئی جس کی وجہ سے فیلڈ آپریشن معطل ہوگیا۔
سرکل چیرمین زبیر خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ واپڈا کی سرکاری گاڑیوں کو فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیل نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین نے گاڑیاں ریجنل آفس میں کھڑی کردیں ہیں۔
چیرمین زبیر خان کا کہنا ہے کہ اعلی افسران کو شکایت کی ہے کہ ہمیں تیل نہیں مل رہا ہے، جس وجہ سے ہم نے اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریجنل سیکرٹری سلمان کا کہنا تھا کہ تین مہینوں سے ہمیں تیل نہیں مل رہا ہے جس سے فیلڈ آپریشن متاثر ہو رہا ہے ۔
واپڈا کی آپریشنل گاڑیوں کو پٹرول کی عدم فراہمی بجلی کی ترسیل میں آنے والے مسائل کے حل میں رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے۔