اٹک میں بجلی کے بھاری بل بھیجے جانے پر عوام مشتعل ہو گئے اور احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کو بند کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی بلوں میں بھاری اضافے اور مہنگائی کے خلاف اٹک میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حاجی شاہ موڑ پر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ شہریوں نے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ کو بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین حکومت سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے تھے۔