بہاولپور,خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش
پانچوں بچوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ کے بے بی انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے.
خاتون نے 5 بچوں کو سرکاری اسپتال نواب سر صادق اسپتال میں جنم دیا، فائل فوٹو
بہاولپورمیں ڈیرہ بکھا کی رہائشی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق پانچوں بچوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ کے بے بی انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے کیونکہ بچوں کی صحت کمزور ہے۔
خاتون نے 5 بچوں کو سرکاری اسپتال نواب سر صادق اسپتال میں جنم دیا ہے، ان کا شوہر طلحہ شفیق نامی شخص کھیتی باڑی کا کام کرتا ہے۔