ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، فائل فوٹو
ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، فائل فوٹو

بوڑھے باپ پر تشدد کرنیوالے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی میں بوڑھے باپ پر تشدد کرنیوالے گستاخ بیٹے کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد میں بوڑھے شخص نے درخواست دی کہ بیٹے عمیر نے مجھ پر تشدد کیا اور بدتمیزی بھی کی۔

پولیس نے والدین تحفظ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔