وفاقی حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کو چیلنج کیا گیا تھا، فائل فوٹو
وفاقی حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کو چیلنج کیا گیا تھا، فائل فوٹو

چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: ملک میں چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، مختلف شہروں میں فی کلو 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

کوئٹہ میں فی کلو چینی 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جس کے باعث متوسط طبقہ اور کم آمدنی والے افراد کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے۔

بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، اور سکھر میں چینی ڈبل سینچری کو کراس کررہی ہے، جب کہ دالوں اور کوکنگ آئیل کے ریٹ 60 روپے کلو بڑھ گئے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے، ٹھٹھہ میں بھی آٹا 160 روپے کلو جب کہ چینی 180 میں فروخت ہورہی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ غریب مر رہا ہے، کسی کو ان کی فکر نہیں۔