لاہور: پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے اتوار کے روز مری میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، طویلہ المدتی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔مریم نواز شریف نے کورونا وبا کے مشکل ترین حالات اور گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کے دوران امریکی حکومت کی طرف سے سفیر ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو سراہا۔