کراچی: الیکشن کمیشن اور نگراں سندھ حکومت کے مابین سینئر انتظامی افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا تنازع حل نہ نہیں ہوا۔نگراں سندھ حکومت نے انتخابی شیڈول کے اعلان تک سینئر انتظامی افسران کے تقرر اور تبادلوں کی نہ تو حامی بھری ہے اور نہ ہی واضح انکارکیا ہے۔نگراں سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل ہوجائے گا۔
ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ جلد الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل ہوجائے گا لیکن ابھی انتخابی شیڈول نہیں آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز کے تبادلے متوقع ہیں اور سینئر انتظامی افسران کی تقرریاں اور تبادلوں کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے نگراں سندھ حکومت کو ایک ہفتے میں تقرر اور تبادلے یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔