واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری کچے میں روانہ ہوگئی، فائل فوٹو
واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری کچے میں روانہ ہوگئی، فائل فوٹو

سندھ نگران حکومت کا غیرقانونی تنظیموں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

کراچی: نگراں سندھ حکومت نے کراچی کے مختلف بلدیاتی اداروں،کارپوریشنوں میں غیر قانونی طور پر قائم یونینز،ایکشن کمیٹیوں اورنام نہادالائنسسزکے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری اداروں میں غیر رجسٹرڈ مزدور یونینز کی بڑھتی ہوئی شکایات کے باعث نگران حکومت نے سرکاری اداروں میں غیر رجسٹرڈ تنظیموں کے خلاف جلد آپریشن کرکے ان سے سرکاری دفاتر کو خالی کروانے کے لئے اداروں کے سربراہوں کو گرین سگنل دے دیا ہے جبکہ سرکاری اداروں میں قائم ان غیرقانونی یونینز،ایکشن کمیٹیوں اور الائنسز کے ریکارڈ،دفاتر کی الاٹمنٹ کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے.

زرائع کے مطابق سرکاری اداروں میں آئے دن غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کو فروغ دینے میں بھی ان غیرقانونی اور غیر رجسٹرڈ یونینز اہم کردارادا کررہی ہیں غیرقانونی طور پر بعض افراد سرکاری دفاترمیں قبضے کرکے سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں ان دفاترمیں رات گئےغیرمتعلقہ افرادکی موجودگی اداروں کے لیے سیکورٹی رسک بن گئےہیں زرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ مزدوریونینز کی انتظامیہ سے زور زبردستی فیصلے کرانے اور انتظامی امور میں مداخلت اور سرلاری وسائل کے استعمال کی اطلاعات کے بعد کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔