اسلام آباد : نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے اور پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے ۔ گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے طلب کی گئی ہیں۔ صرف چہلم کی سکیورٹی اور صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے گلگت بلتستان میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔ جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لئے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔