چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام این آر او کی بھیک، حمداللہ

اسلام آباد : ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اﷲ نے کہا ہے کہ عمران خان کے وکلاء کا ملاقات کے بعد اٹک جیل کے باہر بیان این آر او کی بھیک ہے، انکے بقول پی ٹی آئی چیئرمین بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اﷲ نے کہاکہ اس سے اب کلیئر ہوگیا کہ عمران خان این آر او چاہتا ہے اور اس کےلئے پیغامات دے رہا ہے۔ حافظ حمد اﷲ نے کہا اب سمجھ آگئی ہوگی کہ بشری بی بی کیوں دوست ملک کی اہم شخصیت سمیت مختلف لوگوں سے ڈیل کےلئے ملاقاتیں کرتی رہی اور کچھ روز پہلے نجی ٹی وی پر نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی طاہر اشرفی نے بھی انکشاف کیا کہ عمران خان کے قریبی صاحب منصب شخصیت نے بھی دوست ممالک سے ڈیل کے لئے رابطے کئے ۔حافظ حمد اﷲ نے کہاکہ یہ شخصیت یقینا صدر عارف علوی ہی ہوسکتے ہے جو اپنے منصب کا غلط استعمال کرکے عمران خان کو این آر او دینے کی کوششیں کررہا ہے ۔