اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان کے سپیڈ سٹار شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ساوتھ افریقا کے مایہ ناز بیٹسمین ڈی ویلیئرز کی رائے غلط ثابت ۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان اور مسٹر 360 اے بی ڈی ویلیئرز کو غلط ثابت کردیا، ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معرکے سے قبل نیپال کے خلاف میچ میں سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اچھے ردھم میں نظر نہیں آرہے ہیں، مجھے لگتا ہے انہیں کوئی معمولی انجری ہے۔
شاہین آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں 10 اوورز کوٹے میں 35 رنز کے عوض بھارت کے 4 ٹاپ بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی تاہم میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔
فاسٹ بولر نے روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ میں ویرات کوہلی، روہت شرما، ہاردک پانڈیا اور رویندرا جدیجا کی وکٹیں حاصل کیں۔میچ بارش کی نذر ہوجانے کی وجہ سے پاکستان سپر 4 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے تاہم بھارت کو نیپال سے لازمی میچ جیتنا ہوگا،واضح رہے کہ اگر روایتی حریف بھارت نیپال کو شکست دیتا ہے تو 10 ستمبر کو سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل آسکتی ہیں۔