لاہور(اُمت نیوز)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور پہنچ گئی۔
قومی ٹیم آج آرام کرے گی اور پھر منگل کو ایل سی سی اےگراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی،
خیال رہے کہ پاکستان سپر فور میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے، اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز بس کے ذریعے کینڈی سے کولمبو پہنچے تھے۔
پاکستان ٹیم بدھ کو سپر فور مرحلے کا میچ افغانستان یا بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان کے سپر فور میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں اے ون قرار پائے گی ۔
بنگلا دیش یا افغانستان میں سے کسی کے بھی کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہ بی ٹو قرار پائے گی،
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہفتے کو کینڈی میں ہوا تھا جو مسلسل بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کردیا گیا تھا۔
بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے تینوں فاسٹ بولرز نے میچ میں بھارت کی 10 وکٹیں حاصل کیں، جو ایشیاکپ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔