یوکرین (اُمت نیوز)یوکرینی صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر دفاع اولیسکی ریزنخوف کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرینی اسٹیٹ پراپرٹی فنڈ کے سربراہ رستم عمروف کو نیا وزیر دفاع نامزد کرتے ہوئےصدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ہمیں وزارت دفاع میں نئی اپروچ متعارف کروانے اور فوج سمیت پوری سوسائٹی سے نئے طریقوں سے انٹریکٹ کرنے کی ضرورت ہے،یوکرینی میڈیا کے مطابق اولیسکی ریزنخوف کو وزیر دفاع کے عہدے سے ہٹانے کے بعد برطانیہ کا سفیر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ وزیر دفاع کی تبدیلی کچھ عرصے سے طے تھی، یہ تبدیلی زیلنسکی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ہوئی کرپشن کے خلاف کارروائیوں کی ایک کڑی ہے۔