سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائی، 7 دہشتگرد گرفتار

 

لاہور(اُمت نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی گوجرانولہ، سرگودھا، فصیل آباد اور بہالپور میں کی گئی۔
گوجرانولہ سے داعش کے 2 اہم کمانڈرز شاہد اور سیف گرفتار کیے گئے۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹو نیٹر، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
دہشت گردوں کی شناحت فیاض، ملا کاظم، شاہد، سیف، رفیح، عربی اور قاری اطہر کے نام سے ہوئی جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
رواں ہفتے 240 کومبنگ آپریشنز کے دوران 65 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز میں 12230 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔