فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعرات کو لاہور میں تعطیل کا اعلان

لاہور: عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے عرس مبارک پر لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عظیم صوفی بزرگ  حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے عرس کی سالانہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے7ستمبربروز جمعرات کومقامی تعطیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 7ستمبرکوضلعی دفاتربند رہیں گے،پنجاب سول سیکرٹریٹ اورخودمختارادارےکھلےرہیں گے۔داتاعلی ہجویریؒ کے980ویں عرس مبارک کی تقریبات کے حوالے سےلاہور شہر میں 7 ستمبر کو عدالتیں بھی بند رہیں گی،ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ ،لاہور کی ماتحت عدالتوں میں عرس داتا دربار کی مقامی چھٹی ہوگی۔