ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، فائل فوٹو
ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، فائل فوٹو

کینیڈا میں بھی پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے

اوٹاوا: کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن  آپس میں ہی لڑ  پڑے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی پی ٹی آئی عہدیداران نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے ایک دوسرے کو گالیاں دی، ساتھ ہی مکوں اور لاتوں کی بارش بھی کر دی۔جھگڑے کا آغاز کیوں  اور کس بات پر ہوا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔