ملزمہ صومیہ عاصم نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی، فائل فوٹو
ملزمہ صومیہ عاصم نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی، فائل فوٹو

رضوانہ تشدد کیس، ملزمہ صومیہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے کم عمر ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی مرکزی ملزمہ صومیہ کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کم عمر ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ اور سابق سول جج کی اہلیہ صومیہ عاصم کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

ملزمہ صومیہ عاصم نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی ملزمہ سومیا عاصم کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔