کراچی کیلیے بجلی 10روپے 32پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی، نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر 11ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اضافہ 2022-2023کی 3مختلف سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مانگا گیا،کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست نیپرا میں جمع
کرا دی جس میں اکتوبر تا دسمبر 2022کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 47 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی جبکہ جولائی تا ستمبر 2022کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.45روپے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔
حکومت کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وصولیاں ستمبراوراکتوبر 2023میں کی جائیں،اپریل تا جون کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی کیا جائے،اپریل تا جون کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ 5روپے 40پیسے فی یونٹ تک بنتا ہے۔