راولپنڈی: تحریک انصاف کے 36 لاپتا کارکنان کا معاملہ حل ہوگیا، کارکنوں کو اڈیالہ سے گجرات جیل بھیج دیا گیا تھا، آج سول جج نے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے 36 کارکنان نظربندی ختم ہرنے پر اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے تاہم انہیں لاپتا کردیا گیا تھا، پولیس نے نظر بندی ختم ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے گجرات جیل بھیج دیا تھا، ہائی کورٹ کے دوبارہ نوٹس پر تمام 36 کارکنان کو واپس لا کر تھانہ نصیر آباد ہنگامہ کیس میں گرفتاری ڈال دی تھی۔