راولپنڈی: توہین قرآن اور توہین رسالت کے کیس میں عدالت نے مجرموں کو موت اور قید کی سزائیں سنا دیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے توہین قرآن اور توہین رسالت کے کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 4 مجرموں کو سزائے موت، عمر قید اور 7 ، 7 سال قید کی سزائیں سنادیں۔
مجرموں میں وزیر گل،محمد امین،فیضان اور محمد رضوان شامل ہیں، جن پر شان رسالت میں گستاخی ثابت ہوئی۔ مجرموں نے قرآن پاک کی بھی توہین و بےحرمتی کی اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پو پوسٹ شیئر کیں۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 12 ستمبر 2022ء کو مقدمہ درج کیا تھا۔