فائل فوٹو
فائل فوٹو

بجلی قیمت کے ذریعے کراچی کے شہریوں کا خون چوسنے کی تیاریاں

کراچی کیلئے بجلی 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست دائرکی گئی،کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے جس میں اضافہ 23-2022 کی 3 مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مانگا گیا ہے،درخواست میں اکتوبرتا دسمبر2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 47 پیسے اضافے کی استدعا کی گئی ہے،۔

جولائی تا ستمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.45 روپے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے،حکومت نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ وصولیاں ستمبراوراکتوبر 2023 میں کی جائیں،حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل تا جون کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پربھی کیا جائے،اپریل تا جون کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ تک بنتا ہے،نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔