اسلام آباد : سپریم کورٹ بار چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دے گی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو دیا جائیگا۔سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہونگے ۔ نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔