پی سی بی کا پاکستان میں موجود غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

 

لاہور  (اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان، بنگلا دیش، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

پاکستان میں موجود ٹیموں کیلئے عشایئے کا اہتمام گورنر ہاؤس لاہور میں کیا گیا، جس میں پاکستان، بنگلا دیش، افغانستان اور سری لنکا کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی، اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بینی اور نائب صدر راجیو شکلا بھی عشایئے میں شریک ہوئے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بینی نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، پاک بھارت میچز ایشز سیریز سے بھی بڑے ہوتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ صرف کرکٹ کے نقطہ نظر سے ہے، اس میں سیاست کا عمل دخل نہیں، دونوں بھارتی عہدیدار آج افغانستان اور سری لنکا کا میچ بھی دیکھیں گے۔