کشمور (اُمت نیوز)کشمور میں مغویوں کی بازیابی کیلئے گزشتہ 3 روز سے جاری دھرنا رنگ لے آیا ،پولیس نے کچے کے علاقے سے3 ہندومغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمور میں پچھلے 3 روز سے شہریوں کی جانب سے ہندو افراد کے اغوا کیخلاف دھرنا جاری تھا جو کہ اب رنگ لے آیا ہے ، پولیس نے کچے کے علاقے سے 3 ہندو مغویوں کو بازیاب کر الیا ہے ،بازیاب ہونے والوں میں واپڈا گڈو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیر بھی شامل ہیں ،بازیاب ہونے والوں میں جدیت کماراور مکھی جگدیش کمار شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پولیس تینوں مغویوں کو دھرنا میں ورثاء کے حوالے کرے گی ، ایس ایس پی کشمور امجد احمد شیخ کا کہنا ہے کہ باقی مغویوں کو جلد بازیاب کرایا جائےبازیاب ہونے والے مغوی تاوان ڈیل کےتحت واپس ہوئے ہیں۔