نئی دہلی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے میزبان بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا۔
بی سی سی آئی کے مطابق اگلے مساہ شیڈولڈ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سابق کپتان ویرات کوہلی، شبمن گل، شریاس ائیر، ایشان کشن اور کے ایل راہول شامل ہیں۔
نائب کپتان ہاردیک پانڈیا، سوریا کمار یادیو، رویندرا جڈیجا اور کلدیپ یادیو بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ ورلڈ کپ کے لئے بھارت ٹیم میں شاردل ٹھاکر، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور محمد سراج بھی شامل ہیں۔
واضح رہے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔