لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کیلیے ضمانت کی درخواستیں مستردکردیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی ۔
سرکاری وکیل نے کہاکہ مقدمے میں نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں، نئی دفعات کے تحت ملزمان سے تفتیش کرنی ہے،عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔