راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تیز راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگاگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ، ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 277 تک پہنچ گئی، ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور بے نظیر بھٹوہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر 43 مقدمات درج کئے گئے،10 چالان ٹکٹ جاری اور 53000روپے جرمانہ عائد کیا گیا مجموعی طور پر 2292 مقدمات درج اور 479 عمارتوں کو سیل کیا گیا 730 چالان ٹکٹ جاری اور 35 لاکھ 87 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔